حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے گستاخ کا جنازہ پڑھانے سے انکار فرمایا:
حضور اکرمﷺ نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے گستاخ کا جنازہ پڑھانے سے انکار فرمایا:
سیدنا جابرؓ روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریمﷺ کے پاس ایک جنازہ لایا گیا، تاکہ اس پر جنازہ پڑھائے تو حضور اکرمﷺ نے نہیں پڑھایا۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے پوچھا یا رسول اللہﷺ ہم نے آپ کو اس سے پہلے کسی پر جنازہ نہ پڑھاتے کبھی نہیں دیکھا ہے۔ نبی کریمﷺ نے فرمایا یہ حضرت عثمانؓ سے بُغض رکھتا تھا تو اللہ تعالیٰ جل شانہ نے اس سے بُغض رکھا۔
(دفاع صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور علمائے دیوبند: صفحہ، 96)