امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ کا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما کی تعلیم کا حریص ہونا
علی محمد الصلابیعبداللہ بن شداد سے مروی ہے کہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے کہا: کیا میں تمھیں وہ باتیں نہ سکھلا دوں جو حسن و حسین رضی اللہ عنہما کو نہیں سکھلائی ہیں، جب تم اللہ سے کچھ مانگو اور چاہو کہ تمھیں کامیابی ملے تو یہ دعا پڑھو:
لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ، لَا إِلٰہَ إِلَّا ہُوَ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ
(الطبقات بتحقیق السلمی: جلد 2 صفحہ 16، اس کی سند صحیح ہے۔)
’’صرف اللہ ہی معبود برحق ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، وہ عظمت اور بڑے مرتبے والا ہے، صرف وہی معبود برحق ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، وہ بردبار اور کریم ہے۔‘‘
عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ اپنے چچا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہے، صفین کے دن آپ کے کمانڈروں میں سے تھے۔
(الإصابۃ: جلد 4 صفحہ 37)