Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

گستاخ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر نماز جنازہ پڑھنے اور ان سے مناکحت کرنے کا حکم


صحابی رسولﷺ سیدنا انسؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک بار رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ نے تمام مخلوقات میں سے مجھے منتخب فرمایا ہے اور میرے لیے میرے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو منتخب کیا ہے۔ پھر انہیں میرا معاون بنایا اور ان سے کئی ایک کو میرا خویش اور سسرال قرار دیا، پس آگاہ رہنا کہ زمانہ ما بعد میں ایسے گروہ و افراد پر مشتمل ایک قوم نمودار ہو گی جو میرے اصحاب رضوان اللہ علیہم اجمعین پر الزامات عائد کر کے ان کی تنقیص کریں گے۔ سو تم یاد رکھو کہ ایسے لوگوں کے ساتھ کھانے پینے میں بھی شرکت کرنے سے بچنا، نکاح و ازدواج کے معاملات بھی ان سے قائم نہ کرنا، نمازیں بھی ان کے ساتھ شامل ہو کر نہ پڑھنا حتیٰ کہ نمازِ جنازہ بھی ان کے مرنے والوں پر ادا نہ کرنا بلکہ ایسے لوگوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت پڑی ہوئی ہے۔

(قہر خداوندی برگستاخانِ اصحابِ نبیﷺ: صفحہ، 224)