مدینہ کی بازار میں آئے ہوئے سامان کا نہ بکنا
علی محمد الصلابیبصرہ کا ایک شخص شکر لے کر مدینہ آیا، شکر بک نہیں رہی تھی، چنانچہ اس نے عبداللہ رضی اللہ عنہ سے ذکر کیا، آپؓ نے اپنے خزانچی کو حکم دیا کہ وہ خرید کر تقسیم کر دے۔
(الطبقات تحقیق السلمی: جلد 2 صفحہ 19)
دوسری روایت کے مطابق لوگوں نے اس آدمی سے کہا: عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما کے پاس جاؤ، وہ آپ کے پاس آیا آپ نے اس سے خرید لی اور کہا: جو چاہے لے لے، اس آدمی نے کہا: میں بھی لے لوں؟ آپ نے کہا: لے لو۔
(تاریخ دمشق: جلد 29 صفحہ 193)