وہ میرا مال تھا جس میں میں نے فیاضی کی
علی محمد الصلابیعبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما کو بھاؤ میں ایک درہم کم کراتے دیکھا گیا تو ان سے کہا گیا: آپ ایک درہم کم کرانے میں لگے ہیں جب کہ آپ اتنا اتنا مال خرچ کر دیتے ہیں، عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما نے کہا: وہ میرا مال تھا اس میں میں نے فیاضی کی، یہ میری عقل ہے جس کی وجہ سے میں بخیل بن رہا ہوں۔
(تاریخ دمشق: جلد 29 صفحہ 201)