حقیقت میں فیاض و سخی وہ ہے جو بے مانگے دے
علی محمد الصلابیذوالجناحین عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما نے کہا: مانگنے کے بعد جو دیتا ہے وہ حقیقت میں فیاض و سخی نہیں، اس لیے کہ جو سائل کو اپنے چہرے کی بشاشت اور اچھی گفتگو سے نوازتا ہے اس کی یہ نوازش سائل کو عطیہ دینے والے کے عطیہ سے بہتر ہوتی ہے، حقیقت میں فیاض و سخی تو وہ ہوتا ہے جو بغیر مانگے دے۔
(تاریخ دمشق: جلد 29 صفحہ 200)