ہم احسان کی قیمت نہیں لیتے
علی محمد الصلابیایک جاگیردار نے عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے درخواست کی کہ اس کی ایک ضرورت سے متعلق امیر المؤمنین علی رضی اللہ عنہ کے یہاں سفارش کر دیں، چنانچہ آپؓ نے سفارش کر دی اور اس کی ضرورت پوری ہوگئی، جاگیردار نے آپ کے پاس چالیس ہزار درہم بھیج دیے، لوگو ں نے بتایا کہ اس جاگیردار نے اپنا قاصد بھیجا ہے، آپ نے قاصد سے کہا: جا کر اسے بتا دو کہ ہم اہل بیت احسان کو نہیں بیچتے۔ دوسری روایت کے مطابق ہم احسان کی قیمت نہیں لیتے۔
(تاریخ دمشق: جلد 29 صفحہ 186، 187)