Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

وہ اور دوسرے لوگ ان کے مال میں شریک تھے

  علی محمد الصلابی

معاویہ بن عبداللہ بن جعفر سے پوچھا گیا: عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما کی سخاوت کس قدر تھی؟ کہا: لوگوں کو چھوڑ کر ان کے پاس کچھ نہیں تھا، وہ اور دوسرے لوگ ان کے مال میں شریک تھے، جو آپ سے مانگتا اسے دیتے، جو آپ سے کوئی چیز طلب کرتا اسے آپ وہ چیز دے دیتے، ان کے خیال میں دینے سے کم نہیں ہوتا کہ وہ نہ دیں، اور نہ ہی وہ آئندہ کی ضروریات کے لیے ذخیرہ اندوزی کرتے تھے۔

(تاریخ دمشق: جلد 29 صفحہ 198)