Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما اور گانا سننا

  علی محمد الصلابی

ادب و تاریخ کی بہت ساری کتابوں میں ہے کہ عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما گانا سنتے اور گانے والی لونڈیوں میں مشغول رہتے تھے، لیکن یہ بات صحیح نہیں ہے اور نہ ہی اس کا صحیح ثبوت ہے، کچھ ضعیف روایتیں ہیں، چنانچہ مدینہ میں رہنے والے قبیلۂ قریش کے بوڑھوں کی ایک جماعت سے ابن عساکر نے ایک طویل روایت نقل کی ہے، جس میں گانے والی ’’عمارہ‘‘ کا ذکر ہے، اور یہ کہ عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما اس پر حد درجہ فریفتہ تھے۔

(تاریخ دمشق: جلد 29 صفحہ 195)

ابنِ کثیر نے اس قصے کو صیغۂ تمریض ’’قیل‘‘ کے ساتھ ذکر کیا ہے۔ 

(البدایۃ والنہایۃ: جلد 12 صفحہ 301)

ابوعمر بن عبدالبر نے نقل کیا ہے:

’’اور کہا جاتا ہے …… کہ وہ گانا سننے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔‘‘

(الاستیعاب: جلد 3 صفحہ 881)

امام ذہبیؒ نے اس سلسلے میں کوئی معتمد سند نہیں ذکر کی ہے۔

(سیر أعلام النبلاء: جلد 3 صفحہ 462)

چنانچہ اس طرح کے اقوال بے بنیاد و بے اصل ہیں، اس لیے میں یہ ماننے کے لیے تیار نہیں کہ وہ گانے والی لونڈیوں کے گانے سنتے تھے، اور ان سے عشق و محبت کرتے تھے، جیسا کہ جھوٹی روایتیں اشارہ کرتی ہیں۔