غیر مسلم کو زکوٰۃ اور صدقاتِ واجبہ دینا
حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی صاحب کا فرمان
نفلی صدقہ غیر مسلم کو دیا جا سکتا ہے، مگر اس کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف لڑنے والا نہ ہو، جیسا کہ شامی میں اس کی صراحت موجود ہے۔ جو مسلمانوں کے خلاف برسر پیکار ہو، اس کو دینا جائز نہیں، جو کفر کی تبلیغ کرتا ہوں اس کو بھی نفلی صدقہ دینا جائز نہیں۔ البتہ جو صدقات فرض ہیں وہ کافروں کو دینا جائز نہیں، مثلاً زکوٰۃ، فطرانہ، عشر، قسم کا کفارہ اور نماز روزہ کا فدیہ۔
(معارف الفرقان: جلد، 1 صفحہ، 330)