Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ سے اتحاد کی نحوست نے شہید کے جنازہ سے علماء کو محروم کر دیا


محترمہ حافظہ مصباح ضیاء کا فرمان

میں نہایت معذرت کے ساتھ عرض کروں گا اے متحدہ مجلس عمل کے ممبران اسمبلی کیا یہ جرأتوں کا عظیم بادشاہ، اعظم طارق شہیدؒ آپ کا ساتھی نہیں تھا؟ آپ نے نام نہاد اتحاد کی خاطر اتنے عظیم انسان کی قربانی کو معمولی جانا، اور آج تک اسمبلی میں ایک بھی احتجاجی تحریک پیش نہ کی اور کوئی احتجاج نہ کیا۔ صبح اس عظیم انسان کے جنازہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے رکھا گیا اور نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ اختلافات اپنی جگہ، اتحاد و یکجہتی کا درس دینے والے محراب و ممبر پر دین اسلام کے فروغ کو بیان کرنے والے، اپنے آپ کو مفتی محمود صاحبؒ کے جانشین کہنے والے علماء پارلیمنٹ لاجز میں موجود ہونے کے باوجود نمازِ جنازہ میں شریک نہ ہوئے۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ گستاخانِ صحابہؓ کے ساتھ بیٹھنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ جل شانہ نے اس مقدس اور پاکیزہ جنازہ میں شرکت کرنے کی قوت چھین کر اُن کو اس عظیم اجر سے محروم کر دیا۔ 

(اعظم طارق شہیدؒ نمبر: صفحہ، 527)

 رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ‌اِنَّكَ اَنۡتَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ۔ 

 وَتُبۡ عَلَيۡنَا اِنَّكَ اَنۡتَ التَّوَّابُ الرَّحِيۡمُ۔

(ختم شد:جلد، پنجم)  (صفحات، 392)