Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ کا فتویٰ سنی لڑکی کا نکاح شیعہ مرد سے


حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ کا فتویٰ

سنی لڑکی کا نکاح شیعہ مرد سے

سوال: کیا سنی لڑکی کا نکاح غیر سنی مرد کے ساتھ ہو سکتا ہے؟ اگر نہیں تو کیوں؟

جواب: جو شخص عقیدہ کفریہ رکھتا ہو مثلاً قرآن کریم میں کمی پیشی کا قائل ہو یا سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر تہمت لگاتا ہو یا سیدنا علیؓ کو صفات اُلوہیت سے متصف مانتا ہو یا اعتقاد رکھتا ہو کہ حضرت جبرائیلؑ غلطی سے آنحضرتﷺ اور وہی لے آئے یا کسی اور ضرورتِ دینیہ کا منکر ہو، ایسا شخص تو مسلمان ہی نہیں اور اس سے کسی سنی عورت کا نکاح درست نہیں۔ وفی رد المحتار ان الرافضی ان کان ممن یعتقدا لا لوھیۃ فی علیؓ او ان جبرئیلؑ غلط فی الوحی او کان ینکر صحبۃ الصدیقؓ اور یقذف السیدۃ الصدیقۃ: اور جو شخص حضرات شیخینؓ پر سبّ کرتا ہو، اس کے کفر میں اہلِ علم کا اختلاف ہے مگر اس کے فسق و بدعت ہونے میں تو کوئی شک نہیں لہٰذا ایسا شخص بھی سنی عورت کا کفو نہیں۔

(فتاویٰ بینات:جلد، 3 صفحہ، 153)