ثانیا میرا یہ لاڈلا سردار ہے اور امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ سے مسلمانوں کی دو بڑی جماعتوں کے مابین صلح کرائے
علی محمد الصلابیرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس دعا (اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ سے مسلمانوں کی دو بڑی جماعتوں کے مابین صلح کرائے) نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو صلح کی منصوبہ بندی، اس سے متعلق رکاوٹوں کو دور کرنے، اور اس کے لیے نفسیاتی طور پر تیار ہونے پر آمادہ کر دیا، یہی حدیث نبوی طرز زندگی، تصرفات اور میلانات میں سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے لیے رہنما تھی، یہی رہنمائی آپ کے دل کی گہرائیوں میں پیوست تھی، سیدنا حسنؓ کے شعور و احساس پر چھائی ہوئی تھی، سیدنا حسنؓ کے گوشت پوست میں رچ بس گئی تھی، اسی رہنمائی کی روشنی میں آپؓ نے صلح کا منصوبہ تیار کیا، اس کے مراحل کی تقسیم کی، اور اس کے نتائج پر آپ کو یقین تھا، اس طرح صلح کے لیے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے تیار ہو جانے میں اسی حدیث کا مرکزی کردار تھا اور وہی بنیادی سبب بنی۔