امام احمد بن حنبل رحمۃاللہ کی تعریف
علی محمد الصلابیامام احمد رحمۃاللہ سے پوچھا گیا: اس شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جو یہ کہے کہ میں اس کا قائل نہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کاتبِ وحی تھے اور نہ ہی اس کا کہ وہ مسلمانوں کے خلیفہ تھے، انھوں نے خلافت زبردستی بزور شمشیر حاصل کی تھی، ابوعبداللہ احمد بن حنبلؒ نے جواب دیا: یہ نہایت غلط اور برا قول ہے، ایسے لوگوں سے بچو، ان کے ساتھ نہ اٹھو بیٹھو، ہم لوگوں کے لیے ان کا معاملہ واضح کر رہے ہیں۔
(السنۃ للخلال تحقیق عطیۃ الزہرانی: جلد 2 صفحہ 434)