Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

پہلا ماتمی یزید ہے

  مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہ

اخبار ماتم میں لکھا ہے کہ سب سے اول ماتم یزید عنید کے گھر ہوا اس لیے ماتم گویا یزید کی سنت ہے باقی سب ماتمی اس کے متبع ہیں چنانچہ اخبار ماتم صفحہ 967 میں ہے:

فَلَمَّا جَلَسْنَا بَيْنَ يَزِيدِ دقَ لَنَا وَ الْطَفَنَا وَاَمَرَ بِاَهْلِ بَيْتِ حُسَيْنٍ اَنْ يَدْخُلُوا دَارَهٗ فَلَمَّا دَخَلَتِ النِّسْوَةُ دَارَ يَزِيدَ لَمْ يَنْقَ مِنْ آلِ مُعَاوِيَةَ وَابی سُفْيَانَ أَحَدٌ إِلَّا اسْتَقْبَلَهُ بِالْبُكَاءِ وَالصَّرَاخِ وَالنِيَاحَةِ عَلَى الْحُسَيْنِ وَخَرَجَتْ هِنْدَةُ حَتّٰى شَقَّتِ السَّتُرَوَهِیَ حَاسِرَةٌ فَقَالَتَ يَا يَزِيدُ رَاسُ ابْنِ فَاطِمَةَ مَصْلُوبٌ عَلٰى فَنَاءٍ بَابِی فَوَثَبَ إِلَيْهَا يَزِيدُ فَغَطًاهَا وَقَالَ نَعَمْ فَاعْوِلِی عَلَيْهِ يَا هِندَةُ وَالْقِينَ عَلَيْهِنَّ مِنَ الثِّيَابِ وَالْحُلِّى وَاَقِمْن الْمَاتَمَ عَلَيْهِ ثَلَاثَ اَيَّامٍ وَجَعَلَ اَهْلُ الْكُوفَةِ يَنُوحُونَ وَيَبْكُونَ فَقَالَتْ زَيْنَبْ مَا هَذَا البُكَاءَ فَقَالُو الْاِجْلِ اَخِيکَ فَاَشَارَتْ اِلَى النَّاسِ اسْكُنُوا فَسَكَتْ الْاَجْرَاسُ وَارْتَعَدَتِ لَا نُفَاسُ فَقَالَتْ الْحَمْدُ لِلّٰهِ۔

ترجمہ: جب اہلِ بیتؓ یزید کے سامنے لائے گئے، بڑی نرمی اور مہربانی سے پیش آیا اور اہلِ بیت کے لیے حکم کیا کہ میرے گھر داخل کیے جائیں جب مستورات یزید کے گھر داخل ہوئیں بنوسفیان کی تمام عورتیں چیچنے لگیں سیدنا حسینؓ پر نوحہ شروع کر دیا ہندہ زوجہ یزید پردہ پھاڑ کر برہنہ بدن باہر نکل پڑی اور کہنے لگی، اے یزید جگر گوشتہ فاطمہؓ (حسینؓ) کا سرِ مبارک نیزہ پر تانا ہوا، میرے گھر کے دروازہ پر رکھا ہوا ہے یزید اپنی عورت کے پاس کود کر گیا اور اس کو کپڑوں سے ڈھانکا اور کہا ہاں تم اس پر ماتم کرو کپڑے اور زیور اس پر اتار پھینکو اور تین دن صف ماتم بچھائے رکھو اس پر اہلِ کوفہ ماتم کرنے اور رونے پیٹنے لگے تو حضرت زینبؓ (ہمشیرہ حضرت حسینؓ) نے کہا یہ شور و فغاں کیسا ہے؟ لوگوں نے کہا تمہارے بھائی کا ماتم ہے بی بی صاحبہ نے کہا چپ کرو گھڑیال چپ کرائے گئے اور شور بند ہوا تو آپ فصیح و بلیغ خطبہ پڑھنے لگیں (جس میں یہ دعا کی گئی جو اوپر درج ہو چکی ہے)

شیعہ غور کریں کہ وہ ماتم کرنے میں کس کی اتباع کرتے ہیں اور پہلا ماتمی کون شخص ہے اور کس کے گھر سے پہلے یہ رسم شروع ہوئی؟ جب شیعہ کی معتبر کتب میں تصریح ہے کہ ماتم کرنے والوں کا پہلا امام یزید عنید ہے تو ان کو شرم آنی چاہیے کہ کس کی تقلید کر رہے ہیں ایک شخص نے کیا عبرت آموز مضمون اس کے متعلق نظم میں بیان کیا ہے: