سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے لیے ابن تیمیہ رحمۃاللہ کی تعریف
علی محمد الصلابیسیدنا معاویہؓ کے بارے میں ابن تیمیہ رحمۃاللہ فرماتے ہیں:
’’سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں بہ تواتر ثابت ہے کہ دوسروں کی طرح انھیں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گورنر مقرر کیا، سیدنا معاویہؓ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دو جہاد میں شریک ہوئے، آپ کاتبِ وحی تھے، کتابت وحی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک متہم نہیں تھے، سیدنا معاویہؓ کو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بھی گورنر مقرر کیا، جو بہت ہی مردم شناس تھے، من جانب اللہ آپ کی زبان حق گو اور دل حق سے معمور تھا، گورنری میں سیدنا معاویہؓ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے نزدیک متہم نہیں تھے۔‘‘
(مجموع الفتاویٰ: جلد 4 صفحہ 472، سیر أعلام النبلاء: جلد 3 صفحہ 129)