Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اولا کتاب و سنت اور سیرت خلفائے راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین پر عمل

  علی محمد الصلابی

صحیح بخاری کی روایت میں مذکور ہے کہ آنے والے وفد (عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ، عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ) سے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے جس جس چیز کا مطالبہ کیا دونوں نے کہا: ہم اس کی ذمہ داری لیتے ہیں، جن حالات میں صلح کی تکمیل ہوئی ان میں عین مناسب تھا کہ کتاب و سنت اور سیرتِ خلفائے راشدینؓ کے مطابق عمل کی یاد دہانی کرائی جائے، یہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے لیے ایک طرح کی یاد دہانی تھی اور انھیں کتاب و سنت و سیرت خلفائے راشدینؓ کی پیروی کے لیے پابند کرنا تھا، میرے استاد ڈاکٹر محمد بطاینہ سمیت ان مؤرخین سے میں اتفاق نہیں کرتا جن کی رائے میں اگر یہ شرط صلح کی شرائط میں سے مان لی جائے تو یہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پر ایک طرح کی تہمت طرازی ہوگی اور اس سلسلے میں ان پر کوتاہی کی تہمت لگانی ہوگی۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جانبین سے صلح کی مقررہ شرائط میں سے یہ شرط نہیں تھی۔

(دراسۃ فی تاریخ الخلفاء الأمویین: صفحہ 68)

اس شرط کو بہت سارے علماء نے ذکر کیا ہے، انھی میں سے ابن حجر ہیثمیؒ ہیں، انھوں نے سیدنا معاویہ و حسن رضی اللہ عنہما کے مابین صلح کی صورتِ حال اس طرح بیان کی ہے:

’’سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے ان سے اس شرط پر صلح کی کہ وہ خلافت ان کے حوالے کر دیں گے، اور وہ لوگوں کے ساتھ کتاب و سنت اور سیرت خلفائے راشدینؓ کی روشنی میں معاملہ کریں گے۔‘‘

(الصواعق المحرقۃ: جلد 2 صفحہ 399)

یہاں تک کہ بعض شیعی کتابوں میں اس شرط کا تذکرہ ہے، یہ اس بات کی صریح دلیل ہے کہ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے نزدیک ابوبکر، عمر، عثمان اور علی تمام خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کی عزت اس حد تک تھی کہ انھوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے لیے جو شرائط مقرر کیں، ان میں یہ شرط تھی کہ وہ کتاب و سنت اور سیرتِ خلفائے راشدینؓ پر عمل کریں گے اور اسی کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

(الشیعۃ و أہل البیت: صفحہ 54)

ایک دوسرے نسخے کے مطابق… سیرت خلفائے صالحین کی پیروی کریں گے۔

(منتھی الآمال: جلد 2 صفحہ 212۔ نقلا عن الشیعۃ و اہل البیت: صفحہ 54)

 اس شرط کے ذریعہ سے دستورِ زندگی اور بنیادی قانون کے سلسلے میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی حکومت کو پابند کرنا تھا، اس شرط سے چند باتیں سمجھ میں آتی ہیں، ان میں سے بعض درج ذیل ہیں: