تاریخ کی ہیں زندہ صداقت معاویہ ؓ
محمد علیتاریخ کی ہیں زندہ صداقت معاویہ
ہادی دین مہدی ملت معاویہ
زندہ ثبوت فیض نبوت معاویہ
بطل جلیل مرد جری سید حلیم
تصویر حلم و مہرومروت معاویہ
فخر قریش و عرب فخر مومنین
معیار انتظام و سیاست معاویہ
لفظ امیر نام کا جز بن کی رہ گیا
کیسی سجی ہیےامارت معاویہ
خشکی پہ اقتدار سمندر پہ رعب داب
تسخیر بحرو بر کی علامت معاویہ
ابن سبا کے پیرووں پہ برق بے اماں
اور مومنوں پہ بارش رحمت معاویہ
مومن کے دل کا چین منافق کے دل پھانس
اور کافروں کے قلب پہ ہیبت معاویہ
جھوٹی کرامتوں کی ضرورت نہیں اسے
تاریخ کی ہیں زندہ صداقت معاویہ
عام الجماعت آگیا دور خلافت
ہا اب ہیں سربراہ حکومت معاویہ
عثمان کے قصاص کی بعیت نبی نے لی
کرتے نہ کیوں نبی کی اطاعت معاویہ
تکمیل عہد بیعت رضوان انہوں نے کی
جیسے کہ خود ہیں شامل بیعت معاویہ
اشعار کیا احاطہ کریں ان کے وصف کا ساغر بہت عظیم ہیں حضرت معاویہ