Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اہل سنت کی محبت، ایک شیعہ محقق کا اعتراف

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اہلِ سنت کی محبت، ایک شیعہ محقق کا اعتراف

ابتداء میں میرا موقف تھا کہ اہلِ سنت ماخذ میں مرویات سیدنا علی رضی اللہ عنہ نہ ہونے کے برابر ہیں اور اہلِ سنت فقہاء اور محدثین نے اس امر کی طرف توجہ نہیں کی مگر تقریباً ایک سال سے کتبِ ستہ، سنن دارمی اور موطا امام مالک میں مروی مرویات حضرت علی رضی اللہ عنہ اور خلفاء ثلاثہ رضی اللہ عنہم پر تحقیق کر رہا تھا۔
چنانچہ تحقیق کے دوران یہ امر مجھ پر روزِ روشن کی مانند واضح ہو گیا کہ مصادر اہلِ سنت میں مرویات سیدنا علی رضی اللہ عنہ کثرت کے ساتھ نقل ہوئی ہیں خلفاء ثلاثہ رضی اللہ عنہم کی نسبت، حتیٰ کہ امامیہ مصادر میں مرویات سیدنا علی رضی اللہ عنہ اُس تعداد میں نہیں ہیں جس تعداد میں ہونی چاہیے تھیں کیونکہ شیعہ امامیہ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے دین سب کا سب اہلِ بیتؓ سے لیا ہے لیکن اہلِ بیت رضی اللہ عنہم کے اہم اور بعد از رسول اللہﷺ افضل شخصیت سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی مرویات کی تعداد بہت ہی کم۔
ذیل میں خلفاء ثلاثہ رضی اللہ عنہم اور مرویات سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی تعداد نقل کر رہا ہوں یاد رہے یہ مرویات کی تعداد کتبِ ستہ، سنن دارمی اور موطا امام مالک میں مروی مرویات کے مطابق ہے اور پچھلے ایک سال کی تحقیق پر مشتمل ہے۔
مرویات امیرالمومنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ: 643
مرویات خلیفہ اوّل حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ: 140
مرویات خلیفہ ثانی حضرت عمر رضی اللہ عنہ: 586
مرویات خلیفہ ثالث حضرت عثمان رضی اللہ عنہ: 143