حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی تنقیص کرنے والے کے ساتھ کھانے کی ممانعت
اسی طرح امام ابراہیم الحربی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ سے پوچھا کہ میرا خالو حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی تنقیص کرتا ہے، کیا میں اس کے ساتھ مل کر کھا سکتا ہوں؟ تو امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ نے جواب میں فرمایا اس کے ساتھ مل کر مت کھاؤ۔ (توہین صحابہ كا شرعی حکم: صفحہ 93)