Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ کے پیچھے نماز پڑھنا


امام شافعی رحمۃ اللہ کا فتویٰ

بویطی نے امام شافعی رحمۃ اللہ سے سوال کیا کہ میں رافضی کے پیچھے نماز پڑھ لوں؟ تو امام شافعی رحمۃ اللہ نے فرمایا نہیں رافضی کے پیچھے نماز مت پڑھو، نہ قدری کے پیچھے، نہ مرجی کے پیچھے۔ میں نے کہا اُن کی صفات تو بیان کریں؟ امام شافعی رحمۃ اللہ نے فرمایا جو یہ کہتے ہیں کہ ایمان نام صرف زبان سے قول کا ہے تو وہ مرجی ہے اور جو یہ کہے کہ ابو بکر و عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما امام برحق نہ تھے تو وہ رافضی ہے۔ (سیر اعلام النبلاء: جلد 8 صفحہ 388)