Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اہل عراق کے ساتھ تعامل اور ان کی نفسیات سے واقف تھے

  علی محمد الصلابی

سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے پاس اہل عراق کے ساتھ تعامل اور ان کی نفسیات کی آگاہی کے بارے میں خاص صلاحیتیں تھیں، اسی لیے سیدنا حسنؓ نے خلافت کی ابتداء ہی سے ان کے عطیات میں اضافہ کر دیا، اسی طرح صلح کے منصوبے کو کامیاب بنانے میں سیدنا حسنؓ کی مہم سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ جنگ سے زیادہ مشکل تھی، اس کے باوجود سیدنا حسنؓ نے پیش آنے والی بہت ساری رکاوٹوں کو دور کر لیا، لوگوں نے سیدنا حسنؓ کے قتل کی کوشش کی، بعض لوگوں نے صلح کا انکار کر دیا، اس کے علاوہ بہت سی رکاوٹیں تھیں، مگر سیدنا حسنؓ ان سب کو دور کرنے میں کامیاب رہے، خونریزی کو روکنے، امت کے اتحاد، راستوں کا امن اور فتوحات کا دور لوٹ آنا، یہ اور اس طرح کے اہداف (جن کی آپ نے منصوبہ سازی کی تھی) کو پالیا، یہ سیدنا حسنؓ کی بے مثال قائدانہ صلاحیت کی دلیل ہے۔