Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

امام مہدی کے نہ ظاہر ہونے کا سبب

  مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہ

 چونکہ کتب شیعہ میں تصریح ہے کہ امام غائب علیہ السلام عین اس وقت تشریف لائیں گے، جب ان کے مخلص شیعوں کی تعداد تین سو تک پہنچ جائے گی جو ان کے محافظ ہوں گے اور اعداء اسلام سے ان کی نگہبانی کریں گے باوجود یہ کہ مدعیان شیعیت کی تعداد اس وقت ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں تک پہنچی ہوئی ہے مگر حقیقت یہی ہے کہ سب برائے نام چاولوں کے شیعہ ہیں اگر سچے شیعہ ہوتے تو کب کے امام منتظر تشریف لے آتے