صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دشمن سے بغض رکھنا ایمان کا حصہ ہے
امام ابو جعفر الطحاوی رحمۃ اللہ کا فتویٰ
ہم رسول اللہﷺ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ساتھ محبت کرتے ہیں، اور ان میں سے کسی ایک کی محبت میں افراط کا شکار نہیں ہوتے، اور نہ ہی ان میں سے کسی بھی صحابی سے برأت کا ذکر کرتے ہیں، اور ہر وہ شخص جو ان صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے بغض رکھتا ہے یا ان کا ذکر بھلائی کے علاوہ کرتا ہے ہم اس سے بغض رکھتے ہیں اور ہم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا ذکر صرف بھلائی سے کرتے ہیں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے محبت ایمان، دین اور احسان ہے، اور ان سے بغض رکھنا کفر، منافقت اور سرکشی ہے۔
(توہین صحابہؓ كا شرعى حكم: صفحہ 99)