صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے گستاخ سے نفرت اور بغض رکھنا حضور اکرمﷺ سے محبت کی علامت ہے
حضور پاک ﷺ کی محبت کی علامت ایک یہ ہے کہ اس شے کو محبوب رکھے جس کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محبوب رکھا ہو اور اس شخص کو محبوب رکھے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سبب یا آپﷺ کے نسب سے ہو جیسے نبی کریمﷺ کے اہلِ بیتؓ اور آپ ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اُس شخص کے ساتھ عداوت رکھے جس کو نبی کریمﷺ نے دشمن رکھا ہو اور اس شخص سے بغض رکھے جس کو نبی کریمﷺ نے مبغوض رکھا ہو اور برا کہا ہو، کیونکہ جو کوئی کسی کو محبوب رکھتا ہے تو وہ اس کو بھی محبوب رکھتا ہے جس کو وہ محبوب رکھتا ہو۔ (شمیم الرياض اردو ترجمہ الشفاء قاضی عياضؒ: جلد 2 صفحہ 20)