Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت کی علامت


صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے محبت رکھنا حضور اکرمﷺ سے محبت رکھنے کی علامت ہے اور صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین سے بغض رکھنا حضور اکرمﷺ سے بغض رکھنے کی علامت ہے

حضور پاک ﷺ نے فرمایا میرے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین ( کے بارے ) میں خدا سے ڈرو، خدا سے ڈرو میرے بعد ان کو نشانہ نہ بنا لینا ( کہ ان حضرات پر طعن و تشنیع کرنے لگو) سو جس کسی نے ان کو محبوب رکھا ہے سو میری محبت سے محبوب رکھا ہے اور جس کسی نے ان کو مبغوض رکھا سو میرے بغض سے مبغوض رکھا ہے اور جس نے ان کو ایذا دی اس نے مجھ کو ایذا دی اور جس نے مجھ کو ایذا دی اس نے اللہ تعالیٰ جل شانہ کو ایذا دی اور جس نے اللہ تعالیٰ جل شانہ کو ایذا دی قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ جل شانہ اس کو پکڑے (اور اس سے مواخذہ کرے)۔ (شمیم الریاض اردو ترجمہ الشفاء قاضی عیاضؒ: جلد 2 صفحہ 20)