Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے گستاخ کے ساتھ مناکحت، ان کے ساتھ کھانا کھانا اور ان کا جنازہ پڑھنا


حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ پیغمبرﷺ نے فرمایا کہ خداوند کریم نے مجھ کو چن لیا ہے اور پسند کیا ہے اور میرے واسطے میرے یار بھی چن لئے ہیں اور پسند کر لئے ہیں۔ ان کو میرا مددگار بنایا ہے اور ان کو میرے سسر اور رشتہ دار بنایا۔ اور آخر زمانہ میں ایک ایسا گروہ پیدا ہو گا کہ وہ اصحابوں کے رتبہ کو کم کرے گا۔ خبردار تم نے ان کے ساتھ ہرگز کھانا پینا نہیں، ہرگز ان کے ساتھ نکاح کرنا کرانا نہیں، اور ان کے ساتھ نماز بھی نہ پڑھنا، اور ان پر جنازہ بھی نہ پڑھنا اور ان پر لعنت کرنی حلال ہے۔ (غنیة الطالبين: صفحہ 155)