روافض سے روایت نہ لی جائے
ابی عبداللہ محمد بن احمد بن عثمان الذهبي رحمۃ اللہ كا فتوىٰ
حرملہ کہتے ہیں کہ میں نے امام شافعی رحمۃ اللہ سے سنا کہ وہ فرما رہے تھے کہ میں نے روافض سے زیادہ کسی کو جھوٹا نہیں دیکھا۔ یزید بن ہارون رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ہر بدعتی سے روایت لی جائے گی جبکہ وہ اپنی بدعت کا داعی نہ ہو سوائے رافضی کے کیونکہ وہ جھوٹے ہیں ۔
شریک رحمۃ اللہ کہتے ہیں کہ ہر ایک سے علم حاصل کرو سوائے روافض کے کیونکہ وہ جھوٹی حدیثیں بنا کر اسے دین سمجھتے ہیں۔ (میزان الاعتدال في نقد الرجال: جلد 1 صفحہ 28)