یہ لوگ بھی ایسے ہی مرتے جیسے تم مرتے ہو
علی محمد الصلابیاس معرکہ میں ترک گھنی جھاڑیوں میں مسلمانوں سے خوف زدہ ہو کر چھپ گئے، اور ان کا یہ عقیدہ بن گیا کہ مسلمانوں پر اسلحہ اثر انداز نہیں ہوتا ہے، لیکن اتفاق سے ایک ترک ایک جھاڑی میں چھپا ہوا تھا اس نے ایک مسلمان پر تیر برسائے اور وہ مر گیا، اس نے اپنی قوم کو آواز دی کہ یہ لوگ بھی ایسے ہی مرتے ہیں جیسا تم مرتے ہو، لہٰذا تم ان سے کیوں خوف کھاتے ہو۔ اس سے ترک مسلمانوں پر جری ہو گئے، اور اپنی پناہ گاہوں سے نکل کر ان پر حملہ کر دیا، اور گھمسان کی جنگ ہوئی، سیدنا عبدالرحمٰن بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، اور جامِ شہادت نوش کیا۔
(قادۃ الفتح الاسلامی فی ارمینیۃ، محمود شیت خطاب: صفحہ، 151)