میں ان فتوحات پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے مقام سے عمرہ کا احرام باندھ کر نکلوں گا
علی محمد الصلابیجب سیدنا احنف رضی اللہ عنہ سیدنا ابنِ عامر رضی اللہ عنہما کے پاس فتوحات سے واپس آئے تو لوگوں نے حضرت ابنِ عامر رضی اللہ عنہما سے کہا اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو فتوحات عطاء کی ہیں کسی کو عطاء نہیں کیں۔ فارس، کرمان، سجستان، خراسان کے علاقے فتح ہو گئے ہیں۔ فرمایا: میں ان فتوحات پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور اپنے اس مقام سے عمرہ کا احرام باندھ کر نکلوں گا، چنانچہ آپ نے نیساپور سے عمرہ کا احرام باندھا لیکن جب حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے تو آپؓ نے اس پر ان کی سرزنش کی اور فرمایا: وہاں سے کیوں نہیں احرام باندھا جہاں سے لوگ احرام باندھتے ہیں۔
(البدایۃ والنہایۃ: جلد، 7 صفحہ، 167 تاریخ الطبری: جلد، 5 صفحہ، 319)