Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ سے روایت نہ لی جائے


امام جلال الدین عبد الرحمٰن بن ابی بکر السيوطی رحمۃ اللہ كا فتوىٰ

صحیح یہ ہے کہ رافضی کی روایت اور سلف کو برا بھلا کہنے والے کی روایت مقبول نہیں، بلکہ جھوٹ اُن کا شعار اور تقیہ ان کی چادر ہے۔

الشہب کہتے ہیں کہ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ سے روافض کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا اُن سے بات مت کرو اور نہ ان سے روایت لو۔ امام شافعی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے رافضیوں سے زیادہ کسی کو جھوٹ نہیں دیکھا۔ یزید بن ہارون رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ہر بدعتی جو کہ داعی نہ ہو اس کی روایت لی جائے سوائے رافضی کے۔ شریک رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ہر ایک سے علم حاصل کرو سوائے رافضی کے ۔ (تدریب الراوی فی تـقریب النواوى: جلد 1 صفحہ 178)