Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

نسب و خاندان

  علی محمد الصلابی

ابو بحر احنف بن قیس بن معاویہ بن حصین بن حفص بن عبادہ تمیمی۔ 

(جمہرۃ انساب العرب: صفحہ، 217 طبقات، ابنِ سعد: جلد، 7 صفحہ، 95) 

آپ کا نام ضحاک ہے اور بعض نے کہا صخر ہے۔ 

(قادۃ فتح السند و افغانستان، محمود خطاب: صفحہ، 285) 

اور آپ کی والدہ حبہ بنتِ عمرو بن قرط الباہلیہ ہیں۔ 

(قادۃ فتح السند و افغانستان، محمود خطاب: صفحہ، 285) 

آپ کے ماموں اخطل بن قرط کا شمار بہادروں میں ہوتا تھا۔ آپ نے اپنے ماموں پر فخر کرتے ہوئے فرمایا: 

میرے ماموں کی طرح کس کا ماموں ہے۔ 

(جمہرۃ انساب العرب: صفحہ، 212)