Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اسلام اور اہل اسلام کی عزت کفر اور اہل کفر کی خواری میں ہے


دین و دنیا کے سردار حضورﷺ نے اپنی بعض دعاؤں میں اہلِ شرک کو اس عبارت میں لعنت و نفرین فرمائی ہے اَلَّلهُمَّ شَتِّتْ شَمْلَهُمْ و فَرِّقْ جَمْعَهُمْ وَ خَرِّبْ بُنْيَانَهُمْ وَ خُذْهُمْ اَخْذَ عَزِيزٍ مُّقتَدِر 

ترجمہ: یا اللہ تو ان کی جمعیت کو پراگندہ کر، اور ان کی جماعت میں تفرقہ ڈال، اور ان کے گھروں کو ویران کر، اور ان کو ایسا پکڑ جیسے غالب طاقتور پکڑتا ہے ۔

اسلام اور اہلِ اسلام کی عزت کفر اور اہلِ کفر کی خواری میں ہے، جزیہ سے مقصود کفار کی خواری اور ان کی اہانت ہے، جس قدر اہلِ کفر کی عزت ہو، اسی قدر اسلام کی ذلت ہے، اس سرشتہ کو گم کر دیا ہے، اور بد بختی سے دین کو برباد کر دیا ہے۔

ارشاد ربانی ہے: يَأيُّها النَّبي جَاهِدِ الكُفَّارَ والْمُنٰفِقِيْنَ وَاغْلُظ علَيْهِم (سورۃ التحریم: آیت 9)

 اے نبی کفار اور منافقین سے جہاد کرو اور ان کے ساتھ سختی سے معاملہ کر کفار کے ساتھ جہاد کرنا اور ان پر سختی کرنا دین کی ضروریات میں سے ہے۔

(ارشادات مجدد الف ثانی: صفحہ 102)