انتظار و توقف
علی محمد الصلابیاحنفؒ انتظار و توقف سے کام لیتے، کوئی کام کرنے سے قبل خوب غور و فکر کرتے، اور ہزار جتن کرتے۔ آپ سے عرض کیا گیا: ابو بحر! آپ تو ہر کام میں انتہائی انتظار و توقف سے کام لیتے ہیں۔ فرمایا: میرے ہاں صرف تین کاموں میں جلدی ہے: نماز جب اس کا وقت ہو جائے، جنازہ جب حاضر ہو جائے، بیٹی جب اس کا مناسب پیغام نکاح آ جائے۔
(طبقات، ابنِ سعد: جلد، 7 صفحہ،96)