Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

جو شخص مذہب روافض یا معتزلہ اختیار کر لے گا وہ وقف سے خارج ہو گا


اور اگر اپنی اولاد پر وقف کیا اور یہ شرط کی کہ جو شخص مذہب معتزلہ اختیار کر لے گا وہ وقف سے خارج ہوا، تو جو شخص ان میں سے معتزلی ہوا وہ خارج ہو گا، اور اسی طرح اگر وقف کننده معتزلہ مذہب ہو اور اس نے شرط کی کہ جو معتزلہ مذہب چھوڑ کر اہلِ سنت کے مذہب سے اس کے سوائے اور کسی طرف انتقال کر لے گا پس خارجی یا رافضی ہو جائے گا تو وہ وقف سے خارج ہو گا ، پھر اگر ان میں سے کوئی شخص دین اسلام سے پھر کر مرتد ہو گیا، وہ وقف سے خارج ہو جائے گا۔ اور واضح رہے کہ اس میں مردوں اور عورت کا حکم یکساں ہیں۔ (فتاویٰ عالمگیریہ اردو: جلد 4 صفحہ 159)