Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

ذبح کرنے والا مسلمان ہو یا کتابی ہو، پس مشرکوں کا ذبیحہ اور مرتدوں کا ذبیحہ نہ کھایا جائے


از انجملہ یہ ہے کہ ذبح کرنے والا مسلمان ہو یا کتابی ہو پس مشرکوں کا ذبیحہ اور مردوں کا ذبیحہ نہیں کھایا جائے گا، کیونکہ مرتد جس دین کی طرف منتقل ہو گیا ہے اس کا مقرر نہیں ہے۔ اور اگر مرد ایک طفل مراهق یعنی قریب بہ بلوغ ہو تو امام اعظم و امام محمد رحمہمُ اللہ کے نزدیک اس کا ذبیحہ نہ کھایا جائے اور امام ابو یوسف رحمۃ اللہ کے نزدیک کھایا جائے گا بنابریں کہ طرفین رحمھما اللہ کے نزدیک اس کی ردّت صحیح ہے اور امام ابو یوسف رحمۃ اللہ کے نزدیک صحیح نہیں ہے۔ (فتاویٰ عالمگیریہ اردو: جلد 8 صفحہ 478)