Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

بیوی مرتد ہو گئی تو میراث کا حکم


اگر بیوی مرتد ہو گئی تو دیکھا جائے گا کہ اگر بیوی مذکورہ ایسی حالت میں مرتدہ ہو گئی کہ جب وہ صحیح سالم تھی تو اس کا شوہر اس کے مال کا وارث نہیں ہو گا اور اگر حالت مرض میں مرتدہ ہوئی ہے پس اگر مرتدہ مذکور ہی ایسی حالت میں مر گئی کہ ہنوز اس کی عدت پوری نہیں ہوئی ہے تو وہ قیاسا فارہ (جو میراث سے فرار کرنے والی ہو، یعنی اس کی یہ غرض ہے کہ شوہر میراث نہ پائے) نہیں ہو گی اور شوہر اس کا وارث نہیں ہو گا لیکن استحسانا وہ فارہ ہو گی اور شوہر اس کا وارث ہو گا۔ (فتاویٰ عالمگيريہ اُردو: جلد 10 صفحہ 454)