صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو کھلم کھلا گالی دینے والے والدین سے تعلق رکھنا
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو کھلم کھلا گالی دینے والے والدین سے تعلق رکھنا
سوال: والدین اگر کھلم کھلا گھر میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین خلفائے ثلاثہؓ کو برا بھلا اور غلیظ قسم کی گالیاں دیں تو ایسی صورت میں ان کا منہ بند کرنا چاہیے یا دعا کرنی چاہیے اور کیا ایسے والدین کی بھی فرمانبرداری ضروری ہے؟
جواب: ان سے کہہ دیا جائے کہ وہ یہ حرکت نہ کریں اس سے ہمیں ایذا (تکلیف) ہوتی ہے اگر باز نہ آئیں تو ان سے الگ تھلگ ہو جائیں ان کا منہ بند کرنے کی بجائے ان کو منہ نہ لگائیں۔
(آپ کے مسائل اور ان کا حل:جلد:8:صفحہ:570)