مسلمان ولی، کافر میت کو کس طرح غسل دے
اگر کوئی کافر مرا اور ولی اس کا مسلمان ہے تو اس کو غسل دے کفن دے اور دفن کرے، لیکن غسل اس طرح دیجئے جیسے نجس کپڑے دھوتے ہیں، اور ایک کپڑے میں لپیٹے اور ایک گڑھا کھودے اور کفن اور قبر میں سنت کی رعایت نہ
کرے (یعنی سنت طریقے کے مطابق نہ کرے) اور قبر میں اس کو رکھے نہیں بلکہ ڈال دے۔
کافر باپ کا مسلمان بیٹا اگر مر جائے تو کافر باپ کو اس کے نہلانے کا قابو نہیں دینا چاہیے بلکہ مسلمان لوگ اپنے آپ یہ کار خیر پورا کریں۔ (فتاویٰ عالمگیریہ اُردو: جلد 1 صفحہ 491)