Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

زکوٰۃ کا مال غیر مسلموں کو دینا


زکوٰۃ کا مال ذمیوں میں صرف کرنا بالاتفاق جائز نہیں۔ صدقہ نفل میں سے ان کو دینا بالاتفاق جائز ہے۔ صدقہ فطر نذر اور کفارہ میں اختلاف ہے۔ امام ابو حنیفہ اور امام محمد رحمہما اللہ کے نزدیک جائز ہے لیکن مسلمانوں کے فقیروں کو دینا بہتر ہے۔ حربی مستامن کو زکوٰۃ اور صدقہ واجبہ دینا بالاجماع جائز نہیں، صدقہ نفل میں سے دینا جائز ہے۔

(الفتاویٰ عالمگيريہ اُردو: جلد 1 صفحہ 540)