Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

بچہ ماں باپ کے دین میں سے کس کے تابع ہوتا ہے


بچہ اپنے ماں باپ میں سے اُس کا تابع قرار دیا جائے گا جو برائے دین دونوں میں سے بہتر ہو۔ اور یہ حکم اس وقت ہے کہ دار مختلف نہ ہو مثلا دونوں دارالاسلام میں ہوں یا دونوں دارالحرب میں ہوں یا بچہ دارالاسلام میں ہوں اور باپ دارالحرب میں مسلمان ہو گیا تو بچہ اپنے باپ کی تابعیت میں مسلمان ہو گا، اس لئے کہ باپ اگرچہ دارالحرب میں مسلمان ہوا ہے لیکن وہ حکما دارالاسلام کے لوگوں میں ہے، اور اگر بچہ دار الحرب میں ہو اور باپ دارالاسلام میں مسلمان ہو گیا ہو تو بچہ اُس کا تابع قرار نہ دیا جائے گا اور مسلمان نہ ہو گا۔ (فتاویٰ عالمگيريہ اُردو: جلد 2 صفحہ 303)