اہل شام و عراق کے درمیان مال غنیمت کی تقسیم
علی محمد الصلابیحضرت حبیب بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے کوفہ سے سیدنا ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ کی مدد پہنچنے سے قبل آرمینیہ میں رومیوں کو شکست دے دی، اور شامی فوج کو بہت سارا مال غنیمت ہاتھ آیا، اور جب کوفہ کی امدادی فوج پہنچی تو مال غنیمت کی تقسیم سے متعلق اختلاف رونما ہوا، چنانچہ حضرت حبیب بن مسلمہؓ نے اس سلسلہ میں حضرت معاویہؓ کو تحریر بھیجی، اور پھر معاویہ نے خلیفہ راشد عثمان رضی اللہ عنہم کو تحریر بھیج کر اس سلسلہ میں دریافت کیا۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اہل شام کو حکم فرمایا کہ وہ مالِ غنیمت کی تقسیم میں اہلِ عراق کو شامل کر لیں، حضرت حبیب بن مسلمہؓ نے یہ حکم نامہ شامی فوج کو پڑھ کر سنایا، سب نے امیر المؤمنین کے لیے سمع و اطاعت کو ظاہر کیا، پھر یہ مال غنیمت شامی اور عراقی دونوں افواج کے درمیان تقسیم کیا گیا۔
(الفتوح: ابن اعثم: جلد 1 صفحہ 342، 341)