Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

صلح کی شرائط میں فوجی ضروریات کی فراہمی کی شرط

  علی محمد الصلابی

عہدِ عثمانی میں اسلامی فتوحات کا سلسلہ انتہائی وسیع ہو گیا، جس کی وجہ سے آپ کے جرنیل بعض صلح کے معاہدوں میں یہ شرط رکھتے تھے کہ مویشی، کھانا، پینا جس کی اسلامی فوج کو زاد راہ، خوراک اور نان و نفقہ کے طور پر ضرورت پڑ سکتی ہے اس کی فراہمی یہ لوگ کریں گے، تاکہ فتوحات میں مدد ملے، مرکزی قیادت سے خوراک اور زاد راہ لاد کر نہ لانا پڑے، اور اس کی طلب سے یہ بے نیاز رہیں تاکہ پوری دلجمعی سے جنگ کر سکیں اور دشمن کے مقابلہ پر پوری قدرت رکھیں۔

(تاریخ الیعقوبی: جلد 2 صفحہ 166، 167)