Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

دشمن سے متعلق معلومات جمع کرنا

  علی محمد الصلابی

خلیفہ راشد عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے عہدِ خلافت میں اسلامی فتوحات مسلسل جاری رہیں، آپؓ خبروں کا اہتمام فرماتے اور بذات خود ان کو جمع کرتے، ان کا تجزیہ کرتے اور ان کی تہ تک پہنچنے کی کوشش کرتے۔

( الطبقات: جلد 3 صفحہ 59)

سیدنا عثمانؓ کے جرنیل اپنے اسلاف کے نقش قدم پر قائم رہ کر مخبروں اور جاسوسوں کا اہتمام رکھتے، اور دشمن کی خبروں کو جمع کرتے۔

(الادارۃ العسکریۃ: جلد 1 صفحہ 403) 

اسی طرح یہ لوگ معاہدوں کی شرائط میں ایک بنیادی شرط یہ رکھتے تھے کہ وہ لوگ جن سے معاہدہ ہو رہا ہے مسلمانوں کے لیے خیر خواہی کریں گے، اور دشمن کے حملہ سے آگاہ کرتے رہیں گے، جاسوس و مخبر بن کر مسلمانوں سے تعاون کریں گے اور دشمن کی نقل و حرکت کی اطلاع برابر مسلمانوں کو دیتے رہیں گے۔

(ایضاً)