مسلمان کا کافر کی نوکری کرنا
اگر مسلمان نے کسی کافر کی خدمت کے واسطے نوکری کر لی تو جائز ہے مگر مکروہ ہے۔ اور امام فضلی رحمۃ اللہ نے فرمایا کہ خدمت ایسی چیزوں کے واسطے جن میں ذلت ہے مسلمانوں کو کافر کی نوکری جائز نہیں ہے، بخلاف زراعت اور سینچے وغیرہ نوکریوں کے کہ یہ جائز ہیں۔ (فتاویٰ عالمگيريہ اُردو: جلد 7 صفحہ 248)