Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

سنیہ کا غیر سنی سے نکاح کرنا


سنیہ کا غیر سنی سے نکاح کرنا

سوال: کیا سنی لڑکی کا نکاح غیر سنی مرد کے ساتھ ہو سکتا ہے یا نہیں:؟

جواب: جو شخص کفریہ عقائد رکھتا ہو مثلاً قرآن کریم میں کمی پیشی کا قائل ہو یا سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر تہمت لگاتا ہو یا سیدنا علیؓ کو صفات اُلوہیت سے متصف مانتا ہو یا یہ اعتقاد رکھتا ہو کہ جبرائیلؑ غلطی سے آنحضرتﷺ پر وحی لے آئے تھے یا کسی اور ضرورت دینیہ کا منکر ہو ایسا شخص تو مسلمان ہی نہیں اور اس سے کسی سنی عورت کا نکاح درست نہیں۔

جو شخص حضرات شیخینؓ پر سب کرتا ہو، اس کے کفر میں اہلِ علم کا اختلاف ہے مگر اس کے فسق و بدعت میں تو کوئی شک نہیں۔ لہٰذا ایسا شخص بھی سنی عورت کا کفو نہیں۔

(فتاوی بینات:جلد، 3 صفحہ، 153)