مشرکین کے برتن وغیرہ استعمال کرنا
امام محمد رحمۃ اللہ نے فرمایا کہ مشرکوں کے برتنوں میں دھونے سے پہلے کھانا پینا مکروہ ہے باوجود اس کے کہ اگر ان کے برتن میں کھایا پیا تو جائز ہے اور حرام کھانے پینے والا قرار نہیں دیا جائے گا۔ اور یہ حکم اس وقت ہے کہ برتن کو یہ نہ جانتا ہو کہ نجس ہے۔ اور اگر جانتا ہو تو دھونے سے پہلے اس میں کھانا پینا جائز نہیں ہے۔ اور اگر کھایا یا پیا تو حرام کھانے والا اور پینے والا قرار دیا جائے گا۔ (فتاویٰ عالمگيريہ اُردو: جلد 9 صفحہ 124)