عہد نبوی اور عہد صدیقی کی کتابت قرآنی میں فرق
علی محمد الصلابیعہد نبوی اور عہد صدیقی کی کتابت میں یہ فرق تھا کہ عہد نبوی میں قرآن مختلف صحائف، تختیوں، کھجور کی ٹہنیوں، تنوں اور بانس اور دیگر اشیاء پر تحریر کیا گیا تھا، اس کی سورتیں ترتیب سے ایک لڑی میں نہیں جمع کی گئی تھیں لیکن سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور میں کتابتِ قرآن کے سلسلہ میں یہ اہتمام کیا گیا کہ قرآن کو صحائف میں لکھا گیا، ہر سورت کو صحیفہ میں آیات کی اس ترتیب کے ساتھ مدون کیا گیا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے صحابہؓ نے یاد کی تھی۔ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی ذمہ داری تھی کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں کتابت شدہ قرآن کو صحائف میں تحریر میں لائیں اور ہر سورت کی آیات کو صحیفہ میں توقیفی ترتیب کے ساتھ مدون کریں۔
(المدینۃ النبویۃ فجر الاسلام و العصر الراشدی: جلد 2 صفحہ 241)