اگر حقیقتاً معاویہ ؓ فقیہ ہوتے تو ابن جریر اس پر سر عام لعنت کرتے؟
مولانا علی معاویہالسلام علیکم دوستو
سیف الاسلام رافضی کا رد جاری ہے۔
آگے لکھتا ھے کہ
آٹھویں بات اگر حقیقتاً معاویہ فقیہ ہوتے تو ابن جریر اس پر سر عام لعنت کرتے؟
الجواب۔
کیسی جہالت والی بات کردی۔۔!!
پھر تو ہم بھی دشمنان صحابہ رافضیوں پر صبح شام لعنتیں کرتے رہتے ہیں،
اس اصول سے اپنے جاہل مجتہدین کو بھی مجتہد ماننا چھوڑ دو کیونکہ ھم ان پر لعنتیں کرتے ہیں۔
بقول آپ کے سیدنا علیؓ کو گالیاں دیں جاتی تھیں (معاذاللہ) ، تو ان کو امام ماننا بھی چھوڑ دو۔
!!ایسے جاہل بھی شیعہ مذھب میں علامہ اور محقق کہلاتے ہیں،
آگے لکھتاہے کہ
نویں بات اگر حقیقتاً معاویہ فقیہ ہوتے تو اپنے فاسق وفاجر بیٹے کو اپنی زندگی میں خلیفہ نہ بناتے یعنی اس کے لیے بیعت نہ لیتے
الجواب۔
۱، اپنے بیٹے کے فسق و فجور کا معاویہؓ کو پتا ہوتا تو اس کو ولی عھد نہ بناتے،
اور اس کی کیا دلیل ہے کہ بیٹے کو ولی عھد بنانا غیر شرعی ہے؟؟
۲، یزید کو ولی عھد بنانے میں حضرت امیر معاویہؓ کی نیت صاف تھی، جیسا کہ تاريخ الإسلام جلد 4 صفحہ 87 پر ہے کہ
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: خَطَبَ مُعَاوِيَةُ فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتُ إِنَّمَا عَهِدْتُ لِيَزِيدَ لَمَّا رَأَيْتُ مِنْ فَضْلِهِ، فَبَلِّغْهُ ما أملت وأعنه، وإن كنت إنما حملني حُبُّ الْوَالِدِ لِوَلَدِهِ، وَأَنَّهُ لَيْسَ بِأَهْلٍ، فَاقْبِضْهُ قَبْلَ أَنْ يَبْلُغَ ذَلِكَ
یعنی معاویہؓ نے خطبا دیا کہ اے اللہ اگر میں نے یزید کو اس کی قابلیت کہ وجہ سے ولی عہد بنایا ہے تو اس کو اس تک پہنچا جس کی میں نے امید رکھی ہے اور اس کی مدد کر،
اگر مجھےبیٹے کی محبت نے ابھارا ہو اور وہ اس کا مستحق نہیں تو اسے تو موت دے دے۔
لنک
اس سے واضح ہوتا ہے کہ سیدنا معاویہؓ کی نیت صاف تھی۔
آگے سیف الاسلام لکھتا ہے کہ
اس کے بعد آپ نے جو بات کہی ہے معاویہ کے لیئے بحری بیڑے والی تو مولانا اگر واقعآ معاویہ کے فضائل میں ہوتا تو دیگر علماء فضائل سمجھ کر اس کو بطور فضیلت پیش کرتے اور لکھ دیتے مناقب معاویہ یا فضائل معاویہ لہاذا ان علماء کا اس طرح نہ لکھنا دلیل ہے معاویہ کے بارے میں کوئی روایت صحیح نہیں ہے جو مناقب میں اس کو علماء شمار کرتے
اگر آپ کہتے بحری بیڑے والی بات جیسے آپ نے نبی کا قول پیش کیا نبی نے فرمایا اول جیش یغزون البحر فقد اوجبوا.
اس روایت کی مثال اس آیت کی طرح ہے
لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ
اس آیت میں اللہ نے کہا میں مومنین سے راضی ہوں جس نے بیعت کی ہے
اب میرا سوال ہے کیا بیعت رضوان والے سارے صحابی جنتی ہیں؟
اور سب سے اللہ راضی ہے؟
اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو اس بیعت میں عثمان کے قاتل بھی تھے کیا اللہ ان سے راضی تھا؟
یا عثمان کے قاتل اپنا جرم کرنے کے بعد اس عمومی حکم سے نکل چکے تھے؟
جیسے عثمان کے قاتل اس حکم سے یعنی اللہ کی رضایت سے خارج ہو چکے ہیں اس طرح معاویہ مولا علی سے جنگ کرنے بعد اس حکم سے نکل چکے ہیں چاہے بعد میں کچھ بھی کر لیتے
الجواب۔
۱، اس روایت سے صرف سیدنا معاویہؓ کی نہیں بلکہ ان سب کی فضیلت ثابت ہوتی ہے جنہوں نے پہلے بحری لشکر میں شرکت کی، تو اس سے صرف سیدنا معاویہؓ کی فضیلت ہوتی تو ضرور اس کو الگ سے ذکر کرتے، لیکن دوسروں کے ساتھ معاویہؓ بھی ہیں، جس طرح قرآن کی آیت
وَالسَّابِقُونَ الأوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالأنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ (توبہ آیت 100)
سے سیدنا علیؓ کی فضیلت دوسرے صحابہ کے ساتھ ثابت ہوتی ہے لیکن اس طرح کوئی بھی نہیں کہتا کہ یہ آیت صرف سیدنا علیؓ کے بارے میں ہے۔
۲، عجیب بات ہے رافضی جہلاء کی،
ایک طرف تو کہتے ہیں کہ قاتلین عثمان کا پتا نہیں تو علیؓ قصاص کس سے لیتے؟؟
لیکن اب یہاں سیف الاسلام رافضی لکھ رہا ہے کہ سیدنا عثمان ؓ کے قاتلین صحابہ تھے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شیعوں کے پاس کچھ نہیں سوائے تضاد کے۔
صحابہ کے بغض میں کبھی کچھ ہانکتے ہیں تو کبھی کچھ۔
۳، اس کم علم مناظر سے کوئی پوچھے اگر تم بیعت رضوان والے چند صحابہ ؓ کو قاتلین عثمان میں شمار کررہے ہو تو تم کو کس نے اختیار دیا ہے کہ تم خود اپنی طرف سے ان کو اس آیت
(لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ)
سے خارج کررہے ہو اور کس دلیل سے؟؟
اصل میں تم شیعہ تو ویسے بھی اللہ کو غلطیاں کرنے والا سمجھتے ہو (معاذاللہ)
معاذاللہ ثم معاذاللہ ۔ تم لوگوں کے مطابق اللہ عزوجل پہلے ایک فیصلہ کرتا ہے پھر وہ فیصلہ غلط ثابت ہوتا ہے تو دوسرا فیصلہ کرتا ہے۔
اس لئے تم اس آیت کے بارے میں یہ نظریہ رکھتے ہو کہ اللہ نے اس آیت سے صحابؓہ کو داخل کیا اور راضی ہوا ،
پھر جب ان صحابہؓ نے سیدنا عثمانؓ کو قتل کیا تو اللہ نے اس آیت سے قاتلین عثمان کو نکال دیا یعنی اللہ عزوجل کے علم غیب کے بھی منکر بن جاتے ہو۔۔۔!!! ۔
۴، اگر سیدنا علیؓ سے جنگ کرنے والا ایمان سے خارج ہوجاتا ہے جیسا کہ بقول تمہارے سیدنا معاویہؓ اس بحری جنگ والی روایت سے نکل گئے، تو کیا عقیل بن ابی طالبؓ بھی علیؓ کے (معاذاللہ) مخالفین جو جہنمی تھے (بقول شیعا) کا ساتھ دے کر جہنمی ہوگئے۔۔۔۔؟
قارئین کرام! سیف الاسلام کی جاہلانہ پوسٹ پر موجود اعتراضات کے جوابات مکمل ہوئے۔
اب میرے جواب پر جو اس نے مزید جہالتیں دکھائی ہیں ان کا پوسٹ مارٹم ھوگا تاکہ اس کی علمی اوقات آپ سب کے سامنے کھل کر سامنے آئے۔