تعزیہ پر شیرینی لے جانے کا حکم
سوال: قبر پر جو شیرینی لے جاتے ہیں، اور تعزیہ کے نزدیک جو شیرینی اور حلوہ لے جاتے ہیں، کہ لوگ اس کے سامنے بطریق پیش کش رکھتے ہیں۔ تو اس بارے میں صحیح اور مرجح قول آنجاب کے نزدیک کیا ہے؟
جواب: حدیث شریف میں آیا ہے: اللهم لا تجعل قبری وثنا يعبد یعنی آنحضرتﷺ نے فرمایا: اے پروردگار نہ بنانا میری قبر کو بت کہ اس کی پرستش کی جاتی ہو تو قبر کا ئمبت ہونا زائرین کے کس کس فعل کا باعث متصور ہوتا ہے۔ (فتاویٰ عزیزی: صفحہ 189)